0
Monday 7 Oct 2013 10:52

شہدائے زلزلہ کی 8 ویں برسی، آزاد کشمیر بھر میں کل یوم استغفار منایا جائیگا

شہدائے زلزلہ کی 8 ویں برسی، آزاد کشمیر بھر میں کل یوم استغفار منایا جائیگا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کی ہدایت پر 8 اکتوبر 2005ء کو آنے والے قیامت خیز زلزلہ میں جاں بحق ہونے ہزاروں افراد کی برسی شایان شان طریقہ سے منانے کے لیے آزاد کشمیر میں پروقار تقریبات کا انعقاد کرے فاتحہ خوانی، قرآن خوانی اور دعائیہ تقریبات کے علاوہ ان کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یوم استغفار کے عنوان سے قومی تقریبات کا کل انعقاد کیا جائے گا۔ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید سمیت تمام مکاتب فکر کے زعماء یونیورسٹی کالج گرائونڈ میں شہدائے زلزلہ کی یادگار پر پھول چڑھانے کے بعد 8 اکتوبر کو جاں بحق ہونے والوں کے لیے اجتماعی دعائیہ تقریب میں شرکت کریں گے۔ یوم استغفار قومی سطح پر منا کر اللہ رب عزت سے خطائوں کی معافی طلب کرتے ہوئے مستقبل میں ایسی ناگہانی آفات سے امت محمدی ص کو اپنے حفظ و امان میں رکھنے کے لے اجتماعی طور پر دست دعا بلند کیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے میڈیا ایڈوائزر شوکت جاوید نے گذشتہ روز سینٹرل پریس کلب میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو تفصیلات بناتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر بھر میں 8 بج کر 52 منٹ پر شہدائے زلزلہ کی یاد میں سائرن بجا کر دو منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ تقریب میں متاثرین زلزلہ کی آباد کاری اور تعمیرنو کے منصوبہ جات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی شخصیات کو ایوارڈ بھی دیئے جائیں گے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے 8 اکتوبر 2005ء کے ہولناک زلزلہ کی آٹھویں برسی اور مختلف منصوبہ جات کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے سلسلے میں وزیرعظم نوازشریف کل مظفرآباد کا دورہ کریں گے اس موقع پر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور کونسل کے مشترکہ اجلاس سے نواز شریف کا خطاب بھی متوقع ہے۔ واضح رہے کہ اقتدار میں آںے کے بعد وزیراعظم نواز شریف کا یہ پہلا باضابطہ دورہ مظفرآباد ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 308861
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش