0
Monday 30 Sep 2013 10:50

حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے کوشاں ہے، چوہدری یاسین

حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے کوشاں ہے، چوہدری یاسین
اسلام ٹائمز۔ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے قائمقام وزیراعظم چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی موجودہ منتخب حکومت لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے تاکہ اس خطے کے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہو سکے۔ وہ ہجیرہ سے 12 کلومیٹر دور باری تا انہاری نزول لنگ روڈ  کے افتتاح کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ قائمقام وزیراعظم نے کہا کہ بدلتے ہوئے حالات کے ساتھ ساتھ اپنی صفوں میں اتحاد و یکجہتی پیدا کرتے ہوئے حکومت کے ترقیاتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ مستقبل کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔ انھون ںے کہا کہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق اور انکی رائے کے مطابق ہی حل ہو گا۔ اقوام متحدہ کی قراردادیں اس کے حل کے لیے بہترین پیش رفت ہیں۔

چوہدری یاسین نے کہا کہ میاں نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کو جاندار انداز میں اٹھا کر کشمیریوں کی بھرپور نمائندگی کی ہے اس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سیاسی و سفارتی سطح پر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ قائمقام وزیراعظم نے کہا کہ عوام ایسے ترقیاتی منصوبوں کی نشاندہی کریں جن کی تکمیل سے زیادہ سے زیادہ آبادی مستفید ہو سکے۔ انھوں نے کہا کہ میں اہل علاقہ کا یقین دلاتا ہوں کہ ان کے ساتھ ماضی میں ہونے والی محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔ ہماری حکومت بلاتخصیص تعمیروترقی پر یقین رکھتی ہے۔

خبر کا کوڈ : 306725
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش