0
Sunday 13 Oct 2013 16:08

پیپلز پارٹی میں کوئی فاروڈ بلاک نہیں، اگلے پانچ برس بھی ہمارے ہیں، منظور وسان

پیپلز پارٹی میں کوئی فاروڈ بلاک نہیں، اگلے پانچ برس بھی ہمارے ہیں، منظور وسان
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر جیل خانہ جات منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میں کوئی فاروڈ بلاک نہیں، یہ ہمارے آخری پانچ سال نہیں بلکہ اگلے پانچ برس بھی ہمارے ہیں۔ شرجیل انعام میمن میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز الیکشن ٹریبونل میں اپنے خلاف دائر دھاندلی کی درخواست کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ منظور حسین وسان نے کہا کہ الیکشن میں مقناطیسی سیاہی ایک مسئلہ ہے الیکشن کمیشن کو جو وسائل دیئے گئے پتہ نہیں وہ استعمال کئے گئے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں جاری آپریشن کے دوران کچھ جرائم پیشہ افراد گرفتار کئے گئے جو پیپلز پارٹی کا نام لیتے تھے مگر ہم نے تو ان کی گرفتاری پر کوئی شور نہیں کیا۔ آپریشن کے اعلان پر جرائم پیشہ افراد اپنے ٹھکانوں میں واپس چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ 2011ء میں بھی ایسا بھی ہوا کہ آپریشن رکتے ہی جرائم پیشہ افراد واپس چلے آئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 310865
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش