0
Saturday 12 Oct 2013 17:07

کراچی کو دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر سے پاک کریں گے، قائم علی شاہ

کراچی کو دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر سے پاک کریں گے، قائم علی شاہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کو دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرکے امن و امان کا گہوارہ اور روشنیوں کا شہر بنائیں گے۔ بلدیاتی الیکشن کیلئے قانون سازی کے بعد حد بندیوں کا عمل جاری ہے اور موجودہ حکومت شفاف غیر جانبدارانہ اور منصفانہ بلدیاتی الیکشن کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ انھوں نے پارٹی تنظیموں کو ہدایت کی کہ وہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کیلیے اپنی تیاریاں شروع کر دیں۔ انھوں نے یہ بات وزیراعلیٰ ہاؤس میں پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے عہدیداروں اور ضلعی صدور اور جنرل سیکریٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

شرکائے اجلاس نے اپنی تجاویز سے آگاہ کیا اور کراچی ڈویژن کی تنظیم نے اپنی تیاریوں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطوں کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا۔ قائم علی شاہ نے کہا کہ ہماری عوامی حکومت نے گزشتہ پانچ برسوں میں شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف زرداری کی ہدایت پر عوام کی بے لوث اور بلاتفریق خدمت کی ہے اور کراچی میں میگا پروجیکٹ شروع کیے جن میں کچھ پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں اور بعض منصوبے زیر تعمیر ہیں۔ پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور نے کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی سے خیبر تک مقبول ترین جماعت ہے اور بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی پورے ملک میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کریگی۔
خبر کا کوڈ : 310575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش