0
Monday 14 Oct 2013 22:55

مغرب ہم سے ہمارا دین، تہذیب اور شناخت چھیننا چاہتا ہے، شمس الرحمان

مغرب ہم سے ہمارا دین، تہذیب اور شناخت چھیننا چاہتا ہے، شمس الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے نائب امیر شمس الرحمان سواتی نے کہا ہے کہ اس وقت مغرب ہمارے تعلیمی نظام پر حملہ آور ہے، وہ ہم سے ہمارا دین، ہماری تہذیب اور شناخت چھیننا چاہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سید مودودی ؒ بلڈنگ میں اسلامی نظامت تعلیمات ضلع راولپنڈی کے ایک خصوصی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جبکہ اس موقع پر ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر حسین احمد ملک اور ضلعی ڈائریکٹر جاوید اقبال راجا نے بھی اظہار خیال کیا۔ شمس الرحمان سواتی نے کہا کہ اسلام کی بنیاد ہی علم پر ہے۔ حضرت محمد مصطفی (ص) کی ایک حیثیت معلم کی تھی، انہوں نے لوگوں کا تزکیہ کیا اور کتاب و حکمت کی تعلیم دی۔ تعلیم قوموں کے عروج و زوال میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ نوجوان نسل کی تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت بھی اساتذہ کی ہی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے مشرقی پاکستان کی علحدگی کے لیے ھندو اساتذہ کو بھی استعمال کیا تھا۔ پروفیسر حسین احمد ملک نے کہا کہ تعلیمی ادارے اساتذہ کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔ اساتذہ کی تکریم اور انہیں سہولیات مہیا کرنے سے تعلیم کا معیار بلند ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو محض معاشی حصول کا ذریعہ نہ بنایا جائے۔ ان اداروں کے ذریعے سے نئی نسل کے کردار کی تعمیر اس طرح کی جائے کہ وہ مستقبل کے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کریں۔ اسلامی نظامت تعلیم ضلع راولپنڈی کے ڈائرکٹر جاوید اقبال راجا نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ زیادہ سے زیادہ اساتذہ کرام کی تربیت کا اہتمام کریں گے۔ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو اسلامی نظامت تعلیم کے نیٹ ورک میں لائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 311243
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش