0
Tuesday 15 Oct 2013 09:31

لائن لاسز برداشت نہیں کرینگے، نواز شریف کا توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے ہنگامی حالت کا اعلان

لائن لاسز برداشت نہیں کرینگے، نواز شریف کا توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے ہنگامی حالت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف کے زیر صدارت توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے اسلام آباد میں اعلٰی سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف، وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید، وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی، چیئرمین نیپرا خواجہ نعیم، سیکریٹری پانی و بجلی، سیکریٹری پٹرولیم اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ سیکریٹری پانی و بجلی قومی توانائی پالیسی پر عمل درآمد اور سیکریٹری پٹرولیم سردیوں میں گیس لوڈ مینجمنٹ پلان سے متعلق اجلاس کو بریفنگ دی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملک میں توانائی بحران پر ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے نندی پور، نیلم جہلم اور دیگر منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ پورٹ قاسم اور گڈانی میں دو نئے پاور پلانٹ لگانے کی بھی منظوری دی گئی ہے، تاہم گیس کی سردیوں میں لوڈشیڈنگ کے بارے میں منصوبہ پر کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا، کابینہ 26 اکتوبر کو اس بارے میں فیصلہ کرے گی۔ 

یہ فیصلے توانائی بحران کے بارے میں ایک اجلاس میں کئے گئے۔ ان منصوبوں کی نگرانی کے لئے وزیراعظم نے پروجیکٹ مینجمنٹ آفس قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس کی بریفنگ میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پورٹ قاسم منصوبے کے لئے پنجاب حکومت نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ وزیراعظم نے کابینہ کو منصوبوں کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی فوری ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے لائن لاسز کو روکنے کے لئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ وزیراعظم نے کہا کہ بجلی بچت کے منصوبوں پر بھی عمل کیا جائے۔ توانائی بحران کے اجلاس میں سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ اس کے لئے وزیراعظم نے کابینہ اجلاس 26 اکتوبر کو طلب کیا ہے جس میں سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ منصوبے کی منظوری متوقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 311304
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش