0
Tuesday 22 Oct 2013 22:52

ڈرون حملوں پر امریکہ کا مواخذہ ہونا چاہئے، پرویز خٹک

ڈرون حملوں پر امریکہ کا مواخذہ ہونا چاہئے، پرویز خٹک
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ غیر قانونی اور غیر اخلاقی ڈرون حملوں میں انسانی ہلاکتوں پر امریکا کا مواخذہ ہونا چاہیے، وفاقی حکومت کی بے عملی کا خمیازہ خیبر پختونخوا کے عوام کو دہشت گردی کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے۔ پشاور سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ڈرون حملوں پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ سامنے آ چکی ہے۔ انسانی ہلاکتوں پر امریکا کا مواخذہ ہونا چاہیے۔ وفاقی حکومت ڈرون حملے رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات شروع کرنے میں وفاقی حکومت کی تاخیر پر گہری تشویش ہے۔ یہ طرز عمل سیاسی جماعتوں کی طرف سے وفاق کو دیئے گئے مینڈیٹ کے منافی ہے۔ پرویز خٹک کے مطابق وفاقی حکومت کو میڈیا کے ذریعے مذاکرات نہیں کرنے چاہئیں، وزیر اعظم طالبان سے باضابطہ مذاکرات کے لیے فوری اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں۔
خبر کا کوڈ : 313334
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش