0
Tuesday 22 Oct 2013 11:21

خیبر پختونخوا، کئی شخصیات سے پولیس سیکورٹی واپس لینے کے احکامات جاری

خیبر پختونخوا، کئی شخصیات سے پولیس سیکورٹی واپس لینے کے احکامات جاری
اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ناصر درانی نے صوبہ بھر میں مختلف شخصیات اور پراجیکٹس پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے تمام پولیس گارڈز کو واپس بلانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ آئی جی پی خیبر پختونخوا کے ترجمان کے مطابق کابینہ اجلاس میں مختلف شخصیات اور پراجکیٹس پر ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس گارڈز کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں آئی جی پی ناصر درانی نے تمام ریجنل اور ضلعی پولیس آفسروں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ مختلف شخصیات اور پراجیکٹس کی سیکیورٹی کے لئے نیا لائحہ عمل بھی جلد تیار کیا جائے گا۔ پراجیکٹس پر ڈیوٹی دینے والے پولیس گارڈز کی تعداد اور کوائف جمع کرنے کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 313005
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش