0
Tuesday 22 Oct 2013 22:57

امریکی ڈرون حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل

امریکی ڈرون حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل
اسلام ٹائمز۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں سے متعلق اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ڈرون حملوں میں پاکستانی شہریوں کی ہلاکت جنگی جرم ہے اور ماورائے قانون ہلاکت میں آتا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے پاکستان چیپٹر کے سربراہ مصطفی قادری نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں دنیا کے خطرناک ترین عناصر رہتے ہیں جنھیں پاکستانی حکومت قانون کے روبرو لانے میں ناکام رہی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی شہریوں پر ڈرون حملوں میں امکانی طور پر پاکستانی حکام یا پاکستانی اداروں کے عناصر کی مدد بھی شامل ہو سکتی ہے جو باعث تشویش ہے۔ امریکا ڈرون حملے بند کرے، امریکا کے ڈرون حملے بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا، پاکستان میں ڈرون کی خفیہ مہم جلد ختم کرے اور غیر قانونی طور پر حملہ کر نے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے، ڈرون حملوں میں بے گناہ شہری مارے جانے کے ثبوت ملے ہیں، امریکی ڈرون حملے میں کھیتوں میں کام کرنیوالی پاکستان کی معمر خاتون اور مزدور ہلاک ہوئے۔ مصطفی قادری نے برطانیہ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکا کو خفیہ معلومات کی فراہمی بند کرے۔ شمالی وزیرستان اور شمال مغربی پاکستان میں جنوری 2012 سے رواں سال کے اگست تک 45 ڈرون حملے کیے گئے۔
خبر کا کوڈ : 313336
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش