0
Friday 25 Oct 2013 01:29

آئی ایس او پاکستان کے زیراہتمام لاہور میں جشن غدیر کا انعقاد

آئی ایس او پاکستان کے زیراہتمام لاہور میں جشن غدیر کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام عید غدیر کے موقع پر آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ المصطفی ہائوس لاہو ر میں جشن غدیر منایا گیا۔ جشن غدیر سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہرعمران طاہر، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ ابوذر مہدوی، مولانا اظہرحسن کرڑ، مولانا نیاز عباس اور دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے بارگاہ رسول(ص) میں ہدیہ نعت اور اہل بیت علیہم السلام کی شان میں منقبت اور قصیدے پیش کیے۔ جشن غدیر سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران نے کہا کہ واقعہ غدیر اسلامی تاریخ کا بہت بڑا واقعہ ہے۔ اس موقع پر رسول خدا(ص)نے خداوند کریم کے حکم کے مطابق دین کے مکمل ہونے کا اعلان کیا۔ آج مسلمانوں کی مشکلات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے مسلم حکمرانوں نے اپنا رول ماڈل اسلام اور کی بجائے مغرب کو بنا رکھا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مسلم حکمرانوں کا آپس میں اختلاف دشمن کو کاروائی کا موقع دے رہا ہے۔ مسلمانوں کی مشکلات کاحل باہمی اتحادووحدت میں ہے۔
 
جشن غدیر سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ ابوذرمہدوی نے کہا کہ پاکستان سمیت پورا عالم اسلام آج غدیر کی خوشیاں منارہا ہے۔ آج کا دن اسلام کی تکمیل کا روز ہے۔ آج ہمیں ملک، قوم اور دین کے ساتھ عہد کرتے ہوئے خطبہ غدیر کو عملی جامہ پہنانا ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس میں کسی قسم کی شدت نہیں پائی جاتی اسلام تو امن وآشتی کا پیغام دیتا ہے۔ اگر طاقت کی زور پر اسلام پھیلانا ہوتا ہمارے نبی طائف کے بدئوں سے پتھر کھانے کے باوجود بھی دعا نہ کرتے۔ آج ہم مغرب کے پیغام کو تو عام کرتے ہیں لیکن اسلام کے عالمی پیغام کو عام نہیں کرتے۔ جشن غدیر کے آخر میں ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے اجتماعی دعا کرائی گئی۔
خبر کا کوڈ : 313974
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش