0
Wednesday 23 Oct 2013 23:50

بہاولپور،آئی ایس او کے زیراہتمام جشن عید غدیر اسلامیہ یونیورسٹی میں منایا جائے گا

بہاولپور،آئی ایس او کے زیراہتمام جشن عید غدیر اسلامیہ یونیورسٹی میں منایا جائے گا
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بہاولپور ڈویژن کے زیراہتمام ملک بھر کی طرح اسلامیہ یونیورسٹی میں جشن غدیر پورے جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ بہاولپور سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بہاولپور ڈویژن کے مختلف یونٹس جن میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، بستی لنگراواں، کوٹلہ رحمت شاہ اور بہاولپور سٹی میں جشنِ عیدغدیر منعقد کیا جائے گا۔ جشن غدیر سے مختلف علمائے کرام خطاب کریں گے اور طلبہ نعت خوانی و منقبت خوانی کریں گے۔ طلبہ کے ساتھ ساتھ عمومی شرکت بھی ہوگی۔ اِس موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بہاولپور ڈویژن کے صدر رضا محسن نے کہا کہ غدیر کا دن اسلامی تاریخ میں ایک اہم مقام و مرتبہ رکھتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں نہ صرف اِس دن کی قدر و منزلت کو پہچاننا ہو گا بلکہ اِس کے ساتھ ساتھ اِس بات کی بھی کوشش کرنا ہو گی کہ عالمِ اسلام پر بھی خطبہ غدیر کی اہمیت و حقیقت کو اُجاگر کریں۔ آئی ایس او بہاولپور کے ڈویژنل صدر اسلامیہ یونیورسٹی میں ہونے والے جشن غدیر میں شرکت اور خصوصی خطاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 313659
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش