0
Friday 25 Oct 2013 16:43

27 اکتوبر تاریخ کشمیر کا سیاہ ترین دن، مزاحمتی جماعتوں کی جانب سے ہڑتال کی اپیل

27 اکتوبر تاریخ کشمیر کا سیاہ ترین دن، مزاحمتی جماعتوں کی جانب سے ہڑتال کی اپیل
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر دختران ملت، پیپلز فریڈم لیگ اور اسلامی تنظیم آزادی نے 27 اکتوبر کو تاریخ کشمیر کا ایک منحوس دن قرار دیتے ہوئے اس روز ہڑتال کرنے کی اپیل کی ہے، دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947ء میں بھارت نے اپنی فوجوں کو جموں و کشمیر کی سرزمین میں اتار کر اسے اپنی غلامی کی زنجیروں میں جکڑ لیا تھا اور 66 سال گزرنے اور لاکھوں نوجوانوں کی قربانی لینے کے باوجود اب بھی یہ غلامی کی زنجیریں ٹوٹنے کا نام نہیں لے رہی، اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ جب بھارت کی فوجیں سرزمین کشمیر پر اتریں تو شیخ عبداللہ اور ان کے قبیل کے لوگوں نے ان کو طیراً ابابیل قرار دیتے ہوئے کشمیریوں کا نجات دہندہ قرا دیا، تاہم وقت نے اب یہ ثابت کر دیا ہے کہ شیخ عبداللہ اور ان کی قبیل کے عوام یہ جوش و جذبہ کشمیر عوام کیلئے جذبہ خیر نہیں بلکہ صرف ذاتی مفادات اور بھارت کے ریاست جموں و کشمیر میں استحکام بخشنا تھا، ان مقاصد کے حصول کیلئے این سی او دیگر بھارت نواز تنظیموں نے کشمیری عوام کا خون پانی کی طرح بہایا و بہا رہی ہے۔

آسیہ اندرابی نے مزید کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام نے تہیہ کر رکھا ہے کہ جب تک غلامی کی یہ زنجیریں نہیں ٹوٹتی تب تک وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ ان غلامی کی زنجیروں کو مستحکم بنانے کی لئے میں کام کرنے والی بھارت نواز تنظیمیں بشمول این سی و پی ڈی پی و دیگر دن رات عرق ریزی کر رہی ہے اور عوام کی ہمدردی کا صرف ڈھونگ رچایا جارہا ہے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 27 اکتوبر کو مکمل ہڑتال کر کے یہ دنیا پر یہ باور کر دیں کہ جموں و کشمیر کے عوام کیلئے یہ دن غلامی کی زنجیروں میں جکڑے جانے کی یادیں تازہ کرتا ہے اور یہ کشمیر کی تاریخ کے سیاہ ترین دن ہے۔

دریں اثناء پیپلز فریڈم لیگ کے جنرل سیکرٹری غلام احمد پرے نے اخبارات کے نام ایک بیان میں 27 اکتوبر 1947ء کو کشمیریوں کے لئے اور ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ باب قرار دیا جسکا منحوس سایہ پچھلے 65 برسوں سے کشمیریوں کا پیچھا نہیں چھوڑ رہا ہے اور اس سے نجات پانے کے لیے کشمیری 57 سالوں سے اپنا سب کچھ داو پر لگا کر ایک ظالم کے پنجہ استبداد سے نبرد آزما ہے، اس دن کی تلخیاں اور مصیبتیں اس بات کی متقاضی ہیں کہ ہم ایک بحیثیت ایک زندہ قوم اس دن کو یوم ساہ مناکر پوری دینا پر واشگاف الفاظ میں واضح کریں کہ ہم بھارت کے جبری قبضے کے خلاف برسر جدوجہد ہیں۔
خبر کا کوڈ : 314019
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش