0
Wednesday 23 Oct 2013 11:21

24 اکتوبر تجدید عہد کا دن ہے، عبدالرشید ترابی

24 اکتوبر تجدید عہد کا دن ہے، عبدالرشید ترابی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر و کنونیئر کل جماعتی رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ 24 اکتوبر تجدید عہد کا دن ہے اس دن محض سلامیاں لینے سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گا بلکہ یوم تاسیس کے اعلان کے مطابق آزاد خطے کو تحریک آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بنانا ہو گا۔ دنیا میں تحریک آزادی کشمیر وہ واحد خوش قسمت تحریک ہے جس کے پاس ریاست کا ایک تہائی آزاد حصہ بیس کیمپ کے طور پر موجود ہے۔ لیکن اس تحریک کی تاریخی بدقسمتی ہے کہ یہ بیس کیمپ تحریک آزادی کے مقاصد کی تکمیل کرنے کی بجائے محض اقتدار کے اکھاڑَے میں تبدیل ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے یوم تاسیس کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کیا۔ 

عبدالرشید ترابی نے کہا کہ یوم تاسیس کے موقع پر اللہ سے تجدید عہد کرنے کے ساتھ سابقہ کوہتاہیوں پر اللہ سے استغفار کے ساتھ اللہ سے ایک بار پھر عہد کرنے کی ضرورت ہے کہ شہداء کے مشن کو فراموش نہیں کریں گے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو تحریک آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بنانے کے لیے ایک فلاحی اسلامی معاشرہ قائم کرتے ہوئے اسے تحریک آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بنائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں درکار آئینی اور عملی اقدامات کے اہتمام کی ضرورت ہے۔ آج یوم تاسیس ایسے حالات میں منایا جا رہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جبروتشدد میں ہندوستاتی استعمار نے اضافہ کر دیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کا ارتکاب کرتے ہوئے فوجی اور سویلین کو شہید کیا جا رہا ہے۔ 

امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ ساری دنیا کشمیر کو متنازعہ مسئلہ سمجھتی ہے مگر ہندوستان کمال ڈھٹائی کے ساتھ ابھی تک اس کو اپنا اٹوٹ انگ قرار دینے کی باتیں کر رہا ہے جو ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ ہندوستان کو ایک واضح پیغام دینے کی ضرورت ہے۔ کشمیری آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے۔ اس کے لیے جو بھی قربانیاں دینی پڑیں وہ دینے کے لیے تیار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے فریق وکیل اور پشیتبان کی حیثیت سے بھرپور کرادار ادا کرے، بیس کیمپ کے اس کردار کی بحالی کے لیے اقدامات کرے جس کا تصور قائد اعظم نے دیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ قائدین حریت اور مجاہدین کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ رہیں گے اور شہداء کے خون کے ساتھ کسی کو غداری نہیں کرنے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 313404
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش