0
Wednesday 6 Nov 2013 13:28

تحریک طالبان کا ایک گروپ محرم الحرام میں گلگت اور پشاور میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، وفاقی وزارت داخلہ

تحریک طالبان کا ایک گروپ محرم الحرام میں گلگت اور پشاور میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، وفاقی وزارت داخلہ
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام میں گلگت اور پشاور میں تحریک طالبان کے ایک گروپ کی مبینہ طور پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے وفاقی وزارت داخلہ کے نیشنل کرائسس مینجمنٹ سیل نے خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان کی صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک خصوصی مراسلے کے ذریعے متنبہ کرتے ہوئے محرم الحرام کے دوران عبادتگاہوں اور جلوسوں کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایات دیں ہیں۔ مراسلے کے مطابق جمیل نامی دہشت گرد جس کا تعلق شمالی وزریرستان سے ہے، مبینہ طور پر تحریک طالبان کی جانب سے دہشت گردی کیلئے گلگت میں داخل ہونے کا ٹاسک دیدیا گیا ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے مراسلے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے بظاہر حرکت میں آ گئے ہیں اور گلگت بلتستان کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ کسی بھی ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے فورسز کے اضافی دستے تعینات کر دیئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 318114
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش