0
Thursday 22 Jul 2010 13:13

پاکستانی حکومت کو اسامہ بن لادن کے بارے میں علم ہے،ہیلری

پاکستانی حکومت کو اسامہ بن لادن کے بارے میں علم ہے،ہیلری
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت میں شامل کسی نہ کسی شخص کو علم ہے کہ اسامہ بن لادن کہاں موجود ہے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں ہیلری کلنٹن نے کہا کہ پاکستانی حکومت میں شامل اعلی عہدے دار سے لے کر نچلی سطح کے آفیسر تک کسی نہ کسی شخص کو القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن کی موجودگی کا علم ضرور ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا میں بداعتمادی کی فضاء ان کی حکومت کو ورثے میں ملی ہے۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بداعتمادی کی اس فضاء کو اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے ذریعے ختم کیا جا رہا ہے۔ 
جنگ نیوز کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ اور خطے میں استحکام کیلئے انتہائی سنجیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ واشنگٹن اور اسلام آباد باہمی اعتماد کے حوالے سے ایک دوسرے کے قریب تر آ رہے ہیں۔امریکی وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان کے دوران امریکی ٹی وی چینل کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 2برسوں کے دوران دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے عزم میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب میں وزیر خارجہ کے عہدے پر منتخب ہوئی،تب ایسا کچھ نہیں ہو رہا تھا،جبکہ اس وقت پاکستان دہشتگردوں کے خاتمے اور خطے میں استحکام کے علاوہ افغانستان اور امریکا کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 31861
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش