0
Monday 19 Jul 2010 19:12

اسامہ اور ملا عمر پاکستان میں ہیں،ہیلری کلنٹن کا الزام

اسامہ اور ملا عمر پاکستان میں ہیں،ہیلری کلنٹن کا الزام
اسلام آباد:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن اور ملا عمر پاکستان میں ہیں،پکڑ لیا جائے،تو بڑی کامیابی ہو گی۔اسلام آباد میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران ہیلری کلنٹن نے کہا کہ اسامہ بن لادن اور القاعدہ ہمارے بڑے دشمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ہونے والی کئی وارداتوں میں حقانی نیٹ ورک ملوث ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کا مرکز توڑنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کا فیصلہ امریکی قانون کے مطابق ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالف گروپس واضح طور پر ہماری جمہوری آزادیوں کے خلاف ہیں۔انہوں نے کہا کہ بعض گروپس ہمارے خلاف کام کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی مدد کے لئے جنگ میں سرمایہ لگا رہے ہیں۔
ہیلری کلنٹن نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کا حل صرف مذاکرات میں ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ پانی ایک اہم مسئلہ ہے، اس کے حل کے لئے منصوبے دیئے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان اور بھارت اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاک امریکا اسٹریٹیجک ڈائیلاگ سے پائیدار تعلقات قائم ہوں گے۔پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔
کلنٹن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے راستے میں سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی میں حائل رکاوٹوں سے آگاہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشی مواقع اور سیکورٹی کے لئے تنازعات کا حل ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجود بعض گروپس سے بات ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دو ہزار گیارہ کے بعد پاک امریکا تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔
وقت نیوز کے مطابق نیٹو نے الزام لگایا ہے کہ طالبان رہنما ملا عمر پاکستان میں موجود ہیں۔ترجمان نیٹو نے طالبان رہنما ملا عمر کا ایک خط بھی پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے،جس میں انہوں نے اپنے کمانڈروں کو افغان حکومت کی مدد کرنیوالے کسی بھی افغان شہری کو قتل یا گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ترجمان نیٹو بریگیڈئر جوزف بلوٹز نے بتایا کہ یہ خط جون میں لکھا گیا تھا۔انہوں نے الزام لگایا کہ ملا عمر پاکستان میں چھپے ہوئے ہیں۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ طالبان اتحادی فوج کیخلاف لڑائی میں جان کی بازی لگا دیں۔
خبر کا کوڈ : 31537
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش