0
Tuesday 12 Nov 2013 19:18

اسیر عزاداروں کا عزم، پشاور جیل انتظامیہ نے عزاداری کی اجازت دیدی

اسیر عزاداروں کا عزم، پشاور جیل انتظامیہ نے عزاداری کی اجازت دیدی

اسلام ٹائمز۔ پشاور جیل انتظامیہ نے اسیر عزاداروں کے عزم کے سامنے گٹھنے ٹیکتے ہوئے جیل میں عزاداری سید الشہداء (ع) کی اجازت دے دی ہے، واضح رہے کہ جیل میں قید شیعہ، سنی قیدیوں نے یکم محرم الحرام سے قبل ہی جیل انتظامیہ کو جیل میں عزاداری کیلئے انتظامات کرنے کی اجازت طلب کی تھی، جس پر جیل کی انتظامیہ نے اجازت دینے سے انکار کردیا۔ جیل انتظامیہ کے اس اقدام پر عزاداروں میں شدید بے چینی پائی جاتی تھی، تاہم آج جیل انتظامیہ نے قیدیوں اور جیل کے باہر سے ڈلنے والے دباو کے پیش نظر عزاداری کی اجازت دے دی، جس کے بعد فوری طور پر اسیر عزاداروں نے جیل میں مجلس برپا کرنے کا اہتمام کیا۔

خبر کا کوڈ : 320345
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش