0
Thursday 14 Nov 2013 11:01

لاہور میں بغیر اطلاع موبائل فون سروس بند کر دی گئی

لاہور میں بغیر اطلاع موبائل فون سروس بند کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں آج نویں محرم الحرام کو بغیر اطلاع کے شہر میں موبائل فون سروس معطل کر دی گئی ہے۔ یہ سروس کب تک بند رہے گی اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جا رہا تاہم ایک پولیس افسر نے اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دس محرم کی رات بارہ بجے تک سروس کی بندش کا امکان ہے۔ جب پولیس افسر سے پوچھا گیا کہ موبائل سروس کیوں بند کی گئی ہے تو ان کا کہنا تھا کہ ہم اس حوالے سے وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔  تاہم ایک اور پولیس افسر نے کہا کہ ہمیشہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہی موبائل فون سروس معطل کی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پورے لاہور میں سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت ہیں اور ساندہ میں ہونے والے تصادم کے بعد آئی جی پنجاب نے سخت سکیورٹی کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب خان بیگ نے سی سی پی او لاہور چودھری محمد شفیق گجر سے لاہور کے علاقے ساندہ میں دھوپ سڑی امام بارگاہ سے برآمد ہونے والے جلوس پر شرپسندوں کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔ آئی جی اپنے حکم میں کہا کہ وضاحت سے بتایا جائے کہ سخت سکیورٹی کے باوجود فائرنگ کا واقعہ کیسے پیش آیا۔ یاد رہے کہ جلوس پر فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے تھے جبکہ درجنوں موٹرسائیکلیں بھی تباہ ہو گئیں۔
خبر کا کوڈ : 320839
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش