0
Thursday 21 Nov 2013 18:56

حکومت ڈرون حملوں پر دوغلی پالیسی ترک کرے، عمران خان

حکومت ڈرون حملوں پر دوغلی پالیسی ترک کرے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہنگو میں مدرسے پر ڈرون حملے کے خلاف شدید ترین احتجاج کرتے ہوئے خبیرپختونخوا کابینہ کا اجلاس بلاکر آئندہ کا لائحہ عمل کی تیاری کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ وفاقی حکومت کی دوغلی پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم نوازشریف سے ڈرون حملوں پر قوم کو واضح موقف سے آگاہ کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ مرکزی دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے ہنگو حملے میں جاں بحق طلباء کے کوائف اور تصاویر جاری کرنے کا اعلان کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سابقہ حکمرانوں کی طرح قوم سے جھوٹ بول رہی ہے۔ ڈرون حملوں پر دوغلی پالیسی اختیار کیے ہوئے ہے جس نے امریکی حکومت کو غیرقانونی اور غیر اخلاقی حملے جاری رکھنے کا حوصلہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کل جماعتی کانفرنس کی قرارداد اور پشاور ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود نہ تو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس مسئلے کو اٹھایا اور نہ ہی امریکی حکومت سے سنجیدگی سے اس معاملے کو اٹھایا۔

کپتان کا کہنا تھا کہ حکومت مجرمانہ دوعملی ترک کردے اور وزیراعظم جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے قوم کو اس شرمناک غلامی سے نکالنے کیلئے واضح حکمت عملی اختیار کریں۔ ہنگو میں ڈرون حملے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ 23 نومبر کو پشاور میں ڈرون حملوں کے خلاف او نیٹو سپلائی کی بندشن کیلئے تحریک انصاف کے جلسے ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 323280
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش