0
Monday 25 Nov 2013 18:38

پشاور، تحریک انصاف کے35 کارکنوں کیخلاف مقدمات

پشاور، تحریک انصاف کے35 کارکنوں کیخلاف مقدمات
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں ڈرائیوروں پر تشدد کرنے والے تحریک انصاف کے 35کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔ جبکہ نیٹو سپلائی کے خلاف خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں آج پھر دھرنے دیے جارہے ہیں۔نیٹو سپلائی کے خلاف تحریک انصاف کی جانب سے کل خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں دھرنا دیا گیا۔ پشاور میں حیات آباد ٹول پلازہ کے قریب دھرنے کے باعث نیٹو سپلائی کے 9 کنٹینرز واپس کردیے گئے۔چند ایک مقامات پر گاڑیوں کی جانچ پڑتال کے دوران تحریک انصاف کے کارکنوں اور ڈرائیوروں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی خیبر پختونخوا نے رنگ روڈ پر دھرنے مییں نیٹو کنٹینرز روکنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے اور سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے پولیس کو پْرامن احتجاج کرنے والوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی نہ کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ادھر نوشہرہ میں تحریک انصاف کے کارکنوں کا اٹک خیر آباد پل پردھرنا جاری ہے جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان اورکوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر دھرنے ختم کر دیے گئے۔ یہاں کچھ دیر بعد دوبارہ دھرنے دیے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 324518
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش