0
Saturday 30 Nov 2013 22:56

مہمند ایجنسی، دہشتگردوں کے حملہ میں 3 سیکورٹی اہلکار شہید

مہمند ایجنسی، دہشتگردوں کے حملہ میں 3 سیکورٹی اہلکار شہید
اسلام ٹائمز۔ قبائلی علاقہ مہمند ایجنسی میں آج شام سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے باعث تین سیکوریٹی اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق یہ حملہ دہشتگروں نے مہمند ایجنسی میں افغان بارڈر کے قریب بائیزئی کے علاقے میں موجود سیکیورٹی چوکی پر تعینات اہلکاروں پر اچانک کیا اور فرار ھوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ یہ حملہ آور سرحد پار سے آئے تھے، جو حملہ کر کے واپس سرحد پار چلے گئے۔ تاہم آخری اطلاعات تک کسی دہشتگرد گروپ نے حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
خبر کا کوڈ : 326193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش