0
Sunday 1 Dec 2013 01:15

امریکہ نہ ہمارا دوست ہے اور نہ ہی اس کی پالیسیاں ہمارے مفاد میں ہیں، ڈاکٹر وسیم اختر

امریکہ نہ ہمارا دوست ہے اور نہ ہی اس کی پالیسیاں ہمارے مفاد میں ہیں، ڈاکٹر وسیم اختر
اسلام ٹائمز۔ ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاہے کہ مذاکرات کے حوالے سے طالبان کا بیان خوش آئند ہے۔ حکومت فی الفور آل پارٹیز کانفرنس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کرے۔ پاکستان مزید تباہی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ امریکہ کی جنگ ہم اپنے گلی محلوں میں لڑرہے ہیں۔ امریکہ 2014 میں افغانستان سے مکمل انخلاء نہیں کرے گا لہٰذا پاکستان کے حکمران دانشمندی کا ثبوت دیتے ہوئے ڈرون حملے رکوائیں اور اس نام نہاد جنگ سے باہر نکلنے کا اعلان کریں۔ انہوں نے کہاکہ جب جماعت اسلامی نے''گو امریکہ گو''تحریک چلائی تو اس وقت اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا مگر آج پوری قوم نے دیکھ لیا کہ امریکہ نہ ہمارا دوست ہے اور نہ ہی اس کی پالیسیاں ہمارے مفاد میں۔ دہشت گردی سے چھٹکارے کے لئے قوم حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ ایک آمر کے بزدلانہ فیصلے کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ افغانستان میں ڈرون حملہ ہوتا ہے تو امریکی جنرل جوزف باقاعدہ معافی مانگتے اور تحقیقات کی یقین دہانی کرواتے ہیں جبکہ پاکستان حکمرانوں کاکردار انتہائی شرمناک ہے۔ غلامی کاطوق گلے میں ڈال کر دنیاسے امداد مانگنے والے کبھی سرمایہ کاروں کو پاکستان نہیں لا سکتے۔ نیٹوسپلائی لائن کو بند کرکے دنیا کو یہ پیغام دیا جائے کہ ہم غیورقوم ہیں۔ جو اپنے ملکی دفاع کے لئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔ امریکہ سے ڈرانے والے دانشور قوم کو بزدلی کا سبق پڑھارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ بے نظیر انکم سپورٹ اور خدمت کارڈ جیسے پروگرام قوم کا بھکاری بنانے کے مترادف ہیں جن سے کرپشن کے نئے دروازے کھلیں گے۔ حکمران قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو ملک دیوالیہ ہوجائے گا۔
خبر کا کوڈ : 326240
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش