0
Friday 29 Nov 2013 19:20

اتحادِ امت کیلئے مزید قانون سازی کی ضرورت ہے تو ضرور کی جائے، مولانا فضل الرحمان

اتحادِ امت کیلئے مزید قانون سازی کی ضرورت ہے تو ضرور کی جائے، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سانحہ راولپنڈی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، گرفتار دہشت گردوں نے مساجد اور امام بارگاہوں پر حملوں کا اعتراف کیا ہے، اتحادِ امت کے لئے مزید قانون سازی کی ضرورت ہے تو ضرور کی جائے۔ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں سانحہ راولپنڈی پر اتحاد امت اجلاس ہوا، جس میں مختلف دینی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل کے صدر ابوالخیر زبیر، جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن اور شیعہ علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی بھی موجود تھے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سانحہ راولپنڈی جیسے واقعات پر صرف افسران کا تبادلہ کرنا مسئلے کا حل نہیں، وہ کم از کم تمام موجودہ قوانین پر عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہیں اور اگر ضرورت پڑے تو مزید قانون سازی کی جائے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس بات پر سب کا اتفاق ہے کہ لاوٴڈ اسپیکر کا غیر ضروری استعمال بند کیا جائے۔ اُن کا کہنا تھا کہ لاوٴڈ اسپیکر کے غیر ضروری استعمال سے تو محلے والے بھی تنگ آ جاتے ہیں۔ عزاداری سیدالشہدء اور جلوسوں کی بندش کے مطالبے سے متعلق سوال پر مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ ہر فقہ کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے عقائد کے مطابق عمل کرسکے، تاہم جلوسوں اور دیگر معاملات کی بہتری کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں دینی جماعتوں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے کام کیا اور اب بھی کر رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 325862
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش