0
Saturday 31 Jul 2010 12:52

عرب لیگ امریکہ کے ہاتھ میں کھلونا بن چکی ہے، جہاد اسلامی فلسطین

عرب لیگ امریکہ کے ہاتھ میں کھلونا بن چکی ہے، جہاد اسلامی فلسطین
اسلام ٹائمز – العالم نیوز چینل کے مطابق جہاد اسلامی فلسطین کے اعلی عہدیدار خالد البطش نے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل امر موسی کی جانب سے اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان براہ راست مذاکرات میں امریکہ سے ضمانت طلب کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ضمانتیں سراب سے زیادہ کچھ نہیں اور صرف براہ راست مذاکرات کے آغاز کیلئے ایک ہتھکنڈہ ہیں۔ وہ جمعہ کے روز العالم نیوز چینل سے گفتگو کر رہے تھے۔ خالد البطش نے کہا کہ عرب امن کمیٹی کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی اجازت امریکی دباو کے آگے تسلیم ہو جانے کے برابر ہے۔
جہاد اسلامی فلسطین کے اعلی سطحی عہدیدار نے کہا کہ آج عرب ممالک اسرائیل کے مقابلے میں ضعیف اور ناتوان ہو چکے ہیں جسکی وجہ سے مذاکرات کا راستہ اختیار کرتے ہیں، اس کمزوری کی ذمہ دار عرب لیگ ہے۔ خالد البطش نے کہا کہ عرب ممالک نے اپنے فلسطینی بھائیوں کو اکیلا چھوڑ دیا ہے اور بیت المقدس اور کرانہ باختری میں انکی مزاحمت کی حمایت نہیں کی۔
یاد رہے کہ عرب امن کمیٹی نے جمعرات کے روز اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان براہ راست مذاکرات کی اجازت دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 32756
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش