0
Sunday 8 Nov 2009 15:52

اسرائیل کے خلاف مزاحمت انسانی اور اخلاقی فرض ہے: اسلامی جہاد

اسرائیل کے خلاف مزاحمت انسانی اور اخلاقی فرض ہے: اسلامی جہاد
 اسلامی جہاد کے جنرل سیکرٹری رمضان عبداللہ شلح نے کہا ہے کہ محمود عباس کی طرف سے فلسطینی صدارتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان اس بات کا اعتراف ہے کہ قیام امن کے مذاکرات بند گلی میں داخل ہو چکے ہیں اور فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں۔ رمضان عبداللہ شلح نے شام کے دارالحکومت دمشق میں اسلامی جہاد کے 22 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ فلسطینی عوام کو متحد ہو کر آزادی کے لیے جدوجہد کرنا ہو گی۔ فلسطینی عوام کا دشمن ایک ہے جس نے اس کی سرزمین کو غصب کر رکھا ہے۔ مسئلہ فلسطین کی کامیابی کا واحد راستہ جدوجہد ہے۔ قیام امن کے مذاکرات کی مسلسل ناکامی کے بعد یہ واضح ہو جاتا ہے کہ حقوق کی واپسی کا واحد حل مزاحمت ہے۔ اسرائیل کے خلاف مزاحمت نہ صرف قومی فریضہ ہے بلکہ انسانی اور اخلاقی فرض بھی ہے۔ اسلامی جہاد کے جنرل سیکرٹری نے واضح کیا کہ مسائل کا حل انتخابات نہیں ہیں، فلسطینی جماعتوں کو متحد ہونا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 14695
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش