0
Monday 9 Dec 2013 20:02

گلگت، قانون ساز اسمبلی جی بی کے چار سال مکمل ہو گئے

گلگت، قانون ساز اسمبلی جی بی کے چار سال مکمل ہو گئے
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان سیلف گورننس آرڈر 2009ء کے تحت وجود میں آنے والی 33 رکنی قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کے چار سال مکمل ہو گئے ہیں اور اسمبلی اپنے 5ویں اور آخری پارلیمانی سال میں داخل ہو گئی۔ 4 سالوں کے دوران ایوان نے کم و بیش 80 قراردادیں منظور کی اور دو درجن سے زائد بل پاس کیے، اسمبلی ایک سال میں 120 روز تک کاروائی چلانے کی پابند ہے لیکن یہ ہدف 4 سالوں میں حاصل نہیں کر سکی اور اب تک صرف 32 اجلاس منعقد ہوئے ہیں جن میں اس سال صرف 7 اجلاس منعقد ہو سکے ہیں۔ گلگت بلتستان کے 12 لاکھ عوام کا یہ منتخب ایوان 4 سالوں کے دوران قومی خزانہ سے صرف 25 کروڑ روپے خرچ کر پایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 328966
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش