0
Tuesday 10 Dec 2013 18:54

امداد بند کرنیکی امریکی دھمکیوں سے فرق نہیں پڑے گا، خواجہ سعد رفیق

امداد بند کرنیکی امریکی دھمکیوں سے فرق نہیں پڑے گا، خواجہ سعد رفیق
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کی امداد بند کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے مگر اس سے کوئی فرق نہیں پڑیگا، امریکہ رزق دینے والا نہیں ،رازق تو اللہ تعالیٰ کی ذات ہے، دھرنوں سے ڈرون حملے بند نہیں ہونگے لیکن کسی کو دھرنا دینے سے روکا بھی نہیں جا سکتا، بھارتی ریلوے کی ترقی کا راز جاننے کیلئے پاکستان ریلویز کا وفد جلد بھارت کا دورہ کریگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریجنل کانفرنس آن ٹریڈ اینڈ ٹرانسپورٹیشن کے اختتامی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ مئی 1998 میں بھی پاکستان پر ایٹمی دھماکوں کی پاداش میں پابندیاں لگی تھیں، آج بھی امریکہ دھمکیاں دے رہا یہ لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں لگی آگ کی ذمہ دار افغان جنگ کی سرپرستی کرنے والی وہ طاقتیں ہیں جنہوں نے پہلے جہادیوں کا ساتھ دیا اور پھر انہیں آزاد چھوڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کے مابین کسی قسم کا ٹکراؤ نہیں، حکومت عدلیہ کا پورا احترام کرتی ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت چاہتا ہے، ڈرون حملوں کے خلاف دھرنا دینے والوں کو نہیں روک سکتا لیکن دھرنوں سے ڈرون حملے نہیں رکیں گے اسکے لئے قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے جبکہ امریکہ کو بھی سمجھ لینا چاہیئے کہ پاکستانی عوام ڈرون حملوں سے نفرت کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 329298
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش