0
Friday 13 Dec 2013 20:59

چھلت نگر میں بعد از نماز جمعہ جامعہ قراقرم کے طلباء کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

چھلت نگر میں بعد از نماز جمعہ جامعہ قراقرم کے طلباء کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ چھلت نگر گلگت میں بعد از نماز جمعہ، جامعہ قراقرم کے 5 بےدخل اور جھوٹی ایف آئی آر میں نامزد شیعہ طلباء سے اظہار یکجہتی کیلئے اور یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں بڑی تعداد میں آئی ایس او اور جے ایس او کے کارکنان کے علاوہ نوجوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل ضلع ہنزہ نگر کے صدر مولانا شیخ منیر حسین منوری نے مقامی انتظامیہ سے 5 بیگناہ شیعہ طلباء کیخلاف پرامن یوم حسین (ع) کے انعقاد کے جرم میں جامعہ کی متعصب انتظامیہ کی جانب سے جھوٹی ایف آئی آر کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فوری طور پر واپس لینے اور جامعہ کی متعصب انتظامیہ کیخلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملت جعفریہ کسی بھی شیعہ طالب علم کیساتھ ناانصافی برداشت نہیں کریگی اور بھرپور احتجاج جاری رکھا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 330353
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش