0
Sunday 15 Dec 2013 21:32

کالعدم تحریک طالبان کا دہشتگرد عدنان عرف ابوحمزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کالعدم تحریک طالبان کا دہشتگرد عدنان عرف ابوحمزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگرد عدنان عرف ابو حمزہ کو 21 دسمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ سی آئی ڈی پولیس کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان کے دہشتگرد عدنان عرف ابو حمزہ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جج خالدہ یاسین کے روبرو پیش کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دہشتگرد محکمہ داخلہ کی جانب سے مرتب کردہ ملزمان کی ریڈ بک میں 36ویں نمبر ہے۔ عدالت نے دہشتگرد کو 21 دسمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تھانہ ڈاکس کی حدود میں سی آئی ڈی پولیس نے پولیس مقابلے کے بعد کالعدم تحریک طالبان کے دہشتگرد عدنان عرف ابو حمزہ کو گرفتار کیا تھا۔ ملزم کے قبضے سے دو ہینڈ گرنیڈ، ایک ٹی ٹی پستول، 106 راونڈ کے علاوہ دیگر مسروقہ اسلحہ برآمد ہوا تھا۔ دہشتگرد حکومت سندھ کو کراچی میں ہونے والی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔
خبر کا کوڈ : 330915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش