0
Monday 23 Dec 2013 12:50

بلدیاتی انتخابات میں خدائی دعویٰ کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑیگی، کاشف مغل

بلدیاتی انتخابات میں خدائی دعویٰ کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑیگی، کاشف مغل
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری کاشف مغل نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل انتخابی جیت اور میئرشپ پر کئے گئے دعووں کا عنقریب پردہ فاش ہو جائے گا، خوش فہمی میں مبتلا مخالفین کو بدترین شکست سے دوچار ہونا پڑیگا۔ 12 سالوں بعد مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کی واپسی اور کراچی کے عوام کے بھرپور اعتماد نے مخالفین کے منہ پر تالے ڈال دیئے ہیں جس کی وجہ سے دیگر سیاسی جماعتیں شدید شش و پنج کی شکار ہیں۔ پارٹی چیئرمین آفاق احمدکی رہائشگاہ پر لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل کالونی اور ملیر سے آئے علاقہ مکینوں نے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری کاشف مغل سے ملاقات کی اور انھیں بلدیاتی الیکشن میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر کاشف مغل نے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ کی جانب سے بلدیاتی الیکشن کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔
 
کاشف مغل نے کہا کہ کراچی کو عرصہ دراز سے یرغمال رکھنے والی جماعت نے ہمیشہ ہر آئینی اور قانونی نظام کے آڑے آکر انتخابی نظام کو تباہ و برباد کرنے کی سازشیں کیں لیکن اب وقت آچکا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں خدائی دعویٰ کرنے والوں کو منہ کھانا پڑیگی کیونکہ حق و سچ کو زیادہ دیر دبایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام یہ بھی جانتے ہیں کہ انتخابی ھاندلی کھوکھلے مینڈیٹ رکھنے والوں کی ضرورت ہے لہذا کراچی کے عوام حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بلدیاتی الیکشن میں انتخابی دھاندلی کو روکنے کی جامع حکمت عملی مرتب کی جائے تاکہ جبری مینڈیٹ حاصل کرنے والوں اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کا راستہ روکا جا سکے اور بلدیاتی انتخابات میں عوام بلاخوف و خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔
خبر کا کوڈ : 333379
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش