0
Thursday 26 Dec 2013 10:06

ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ بین الاقوامی پابندیوں کا شکار ہے، شاہد خاقان عباسی

ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ بین الاقوامی پابندیوں کا شکار ہے، شاہد خاقان عباسی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں گیس کی کمی ہے، ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ بین الاقوامی پابندیوں کا شکار ہے، حکومت کے پانچ سال پورے ہونے تک ملک میں اضافی گیس دستیاب ہوگی۔ اسلام آباد میں ایک انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ گذشتہ پندرہ سال سے ملک گیس کی کمی کا شکار ہے۔ گیس کی کمی دور کرنے کے لیے ایل این جی، تاجکستان اور ایران گیس پائپ لائن منصوبوں کی راہ میں حائل مسائل کو حل کیا جا رہا ہے اور 2017ء تک ایل این جی کی پہلی کھیپ پاکستان آ جائے گی۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک کی مالی حالت بہتر ہو جائے تو آئندہ تین سال میں دو بلین کیوبک فٹ گیس سسٹم میں آجائے گی۔
خبر کا کوڈ : 334404
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش