0
Friday 29 Nov 2013 03:18

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ دسمبر 2014ء میں مکمل نہیں ہوسکتا، سرتاج عزیز

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ دسمبر 2014ء میں مکمل نہیں ہوسکتا، سرتاج عزیز
اسلام ٹائمز۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ دسمبر دو ہزار چودہ میں مکمل نہیں ہوسکتا توسیع کیلئے ایران سے دوبارہ مذاکرات ہونگے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ سابق حکومت نے ایران کے ساتھ جو معاہدہ کیا تھا اس میں توسیع کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران سے مکمل پابندیوں کے خاتمے کیلئے وقت لگے گا، اس وقت یہ منصوبہ مکمل کرنے میں مدد ملے گی۔ مشیر امور خارجہ نے کہا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر احتیاط کی ضرورت ہے، ادائیگی اور فنانسنگ بڑے ایشوز ہیں، تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایران پر پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے، یہ نرمی منصوبے کیلئے مفید ثابت ہوگی۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان کے ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات عدم مداخلت اور تجارت کے فروغ پر مبنی پالیسیاں ہیں، پاکستان کسی کے معاملات میں دخل دینے کی بجائے اپنے معاملات کو درست رکھنا چاہتا ہے۔ مشیر وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، بھارت میں انتخابات کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں بریک تھرو آئے گا، انھوں نے کہا کہ ڈرون حملوں پر پاکستان کی پالیسی واضح ہے اور اقوام متحدہ نے بھی کھل کر پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 325725
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش