0
Tuesday 31 Dec 2013 17:49

چارسدہ میں بابا صاحب کے مزار کے باہر دھماکہ، مزار کی دیوار کو نقصان

چارسدہ میں بابا صاحب کے مزار کے باہر دھماکہ، مزار کی دیوار کو نقصان
اسلام ٹائمز۔ چارسدہ کے قریب بابا صاحب کے مزار کے باہر دھماکے سے مزار کی دیوار کو نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کے مطابق چارسدہ شہر سے چند کلو میٹر دور باباصاحب کے مزار کے باہرنامعلوم افراد بارودی مواد رکھ کر فرار ہوگئے ۔ بارودی مواد پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا جس سے مزار کی دیوار کو نقصان پہنچا ہے۔تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 336075
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش