0
Tuesday 31 Dec 2013 18:21

علامہ ابوالخیر محمد زبیر کا جمعیت علماء پاکستان کے تمام دھڑے متحد کرنیکا اعلان

علامہ ابوالخیر محمد زبیر کا جمعیت علماء پاکستان کے تمام دھڑے متحد کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ اہلسنت کا ایک بڑا اتحاد ہونے والا ہے۔ جے یو پی کے تمام دھڑے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر نظام کے نفاذ کیلئے جدوجہد کریں گے۔ انہوں کہا کہ بغیر نوٹس جاری کئے کسی کو پارٹی سے نکالا نہیں جاسکتا۔ شبیر ابو طالب، علامہ بشیر القادری سمیت کسی بھی راہنما یا رکن کو پارٹی سے نکالنے کی خبریں گمراہ کن ہیں۔ ایسی خبریں چلانے والے کسی طور پر قائد اہلسنت شاہ احمد نورانی کے مشن کے وفادار نہیں ہوسکتے۔
دریں اثناء جمعیت علماء پاکستان پنجاب کے نائب صدر پیر سید عاشق حسین شاہ بخاری نے کہا ہے کہ صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر کی قیادت ہی میں جے یو پی کو متحد رکھا جاسکتا ہے کیونکہ ان میں میں قیادت کی تمام خوبیاں اور صلاحتیں موجود ہیں۔ قاری غلام سرور الحسنی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سید عاشق حسین شاہ بخاری نے کہا ہے کہ صدر جمعیت علماء پاکستان 25 جنوری کو ملک گیر رابطہ مہم شروع کر رہے ہیں جس کا آغاز وہ لاہور سے کریں گے۔ اس رابطہ مہم کے دوران وہ ورکرز کنونشنز سے خطاب کے علاوہ علماء کرام، مشائخ عظام، وکلاء، تاجر سمیت مختلف تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 336094
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش