0
Tuesday 31 Dec 2013 18:16
بلاول بھٹو کی عیسائی کو وزیراعظم بنانیکی خواہش غیر آئینی ہے

سمیع الحق پچاس ہزار شہداء کے قاتلوں کو بچانے کیلئے سرگرم ہوچکے ہیں، حامد رضا

سمیع الحق پچاس ہزار شہداء کے قاتلوں کو بچانے کیلئے سرگرم ہوچکے ہیں، حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے اعلان کیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل بجلی اور گیس کی بے لگام لوڈشیڈنگ کے خلاف 3 جنوری کو ’’یومِ احتجاج‘‘ منائے گی۔ لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب میں نئی حلقہ بندیوں کو غیرقانونی قرار دینا خوش آئند ہے۔ فوج کو متنازعہ بنانے والے ملک کے خیرخواہ نہیں۔ جنرل ضیاء کا ساتھ دینے والوں کا بھی ٹرائل ہونا چاہیے۔ 5 جنوری کو اسلام آباد میں ہونے والے امن کنونشن کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ فوج کے سابق سربراہ کو بلا کہنا نامناسب اور قابل مذمت ہے۔ بلاول بھٹو کی عیسائی کو وزیراعظم بنانے کی خواہش غیرآئینی ہے۔ سرکاری سطح پر بسنت منانے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 5 جنوری کے کنونشن کی رابطہ اور انتظامی کمیٹیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ صدر ممنون حسین کی تصاویر پر  15 لاکھ روپے خرچ کرنا غریب قوم کے ساتھ مذاق ہے۔ مقروض قوم کے ارب پتی ٹیکس نادہندہ لیڈر ملک و قوم کے لیے ناسور ہیں۔ حکمران ڈریں اس وقت سے جب پوری قوم مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے گی اور حکومتی ایوانوں کا گھیراؤ کرے گی۔ صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات روکنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں۔ پاکستان میں سیاست اور جمہوریت میوزیکل چیئرز کا کھیل بن چکی ہے۔ ہم نظامِ مصطفٰی کو اقتدار میں لانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ سمیع الحق پچاس ہزار شہداء کے قاتلوں کو بچانے کے لیے سرگرم ہوچکے ہیں۔ 5 جنوری سے دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن تحریک شروع کی جائے گی۔ ’’دہشت گردی مٹاؤ ملک بچاؤ‘‘ کی سوچ عام کی جائے گی۔ مسلمان دنیا بھر میں جرمِ ضعیفی کی سزا بھگت رہے ہیں۔ دہشت گردی کے متاثرین اور مخالفین کو متحد کرنے کی کوششوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اجلاس میں مفتی محمد سعید رضوی، صاحبزادہ حسن رضا، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، میاں فہیم اختر، پیر طارق ولی چشتی، ملک بخش الٰہی، الحاج سرفراز احمد تارڑ اور دیگر نے بھی شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 336092
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش