0
Wednesday 1 Jan 2014 10:30

جہالت و بیروزگاری ختم کرنے کا عزم کر رکھا ہے، بازل نقوی

جہالت و بیروزگاری ختم کرنے کا عزم کر رکھا ہے، بازل نقوی
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سید بازل علی نقوی نے کہا ہے کہ حلقہ دو پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے۔ عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ بھٹو کے چاہنے والے کراچی تا کشمیر پھیلے ہوئے ہیں۔ ایک عوامی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے بازل علی نقوی نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے ریاستی مشینری کو متحرک کر دیا گیا ہے۔ لوگوں کو بنیادی ضروریات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ تعلیم، صحت اور بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی حکومت کا عزم ہے کہ علاقے سے غربت، جہالت اور بیروزگاری کو ختم کر دیا جائے۔ وزیراعظم عبدالمجید کی سربراہی میں حکومت نہ صرف انقلابی اقدامات کر رہی ہے بلکہ اس کی تمام پالیسیوں کا محور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔

بازل علی نقوی نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے دلوں کی دھڑکن اور وفاق کی علامت ہے۔ بھٹو خاندان نے اپنے خون سے پارٹی اور ملک کی آبیاری کی ہے۔ آصف علی زرداری نے پارٹی اور ملک کو مضبوط کیا۔ پیپلز پارٹی کا وجود ہی ان لوگوں کیلئے ہے جن کو معاشرے میں انکا جائز مقام نہیں مل سکا اور جو ظلم و ستم کا شکار ہیں اور جن کی آواز ایوانوں تک نہیں پہنچ سکتی۔ انہوں نے واضع کیا کہ پیپلز پارٹی اپنے منشور اور اپنے قائدین کے نظریات کے عین مطابق عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام جاری رکھے گی اور اس سلسلے میں آنے والی تمام رکاوٹوں کو پاش پاش کر دیا جائیگا۔ انہوں نے نوجوانوں کو ہدایت کی کہ وہ خود کو اپنے قائدین کے نظریات کے مطابق ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے وقف کر دیں۔
خبر کا کوڈ : 336263
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش