0
Tuesday 14 Jan 2014 00:19

علامہ سید سبطین حسین الحسینی ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے نئے سیکرٹری جنرل منتخب

علامہ سید سبطین حسین الحسینی ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے نئے سیکرٹری جنرل منتخب
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کا صوبائی کنونشن مدرسہ جامعہ شہید عارف حسین الحسینی میں منعقد ہوا۔ کنونشن میں مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، شوریٰ عالی کے رکن علامہ جواد ہادی، مرکزی رابطہ سیکرٹری اقرار حسین، مرکزی رہنما نثار فیضی سمیت صوبہ بھر سے علماء کرام اور عہدیداران نے شرکت کی۔ کنونشن میں خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع کے سیکرٹری جنرل اور کابینہ نے بھی شرکت کی۔ انتخابی کمیٹی نے اضلاع کی طرف سے دیئے گئے ناموں میں سے تین نام صوبائی شوریٰ کے سامنے پیش کئے گئے۔ جن میں علامہ سید سبطین حسین الحسینی، علامہ جہانزیب علی اور علامہ سید وحید کاظمی کے نام شامل تھے۔ صوبائی شوریٰ نے کثیر تعداد میں ووٹ دے کر علامہ سید سبطین حسین الحسینی کو آئندہ تین سال کے لئے نیا سیکرٹری جنرل منتحب کر لیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے نئے سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسین سے ان کی نئی ذمہ داری کا حلف لیا۔
خبر کا کوڈ : 340788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش