0
Thursday 23 Jan 2014 22:28

علامہ ناصر عباس جعفری کا اسکردو دھرنے سے ٹیلیفونک خطاب

علامہ ناصر عباس جعفری کا اسکردو دھرنے سے ٹیلیفونک خطاب
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام یادگار شہداء اسکردو پر سانحہ مستونگ کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے شدید سردی میں دھرنا جاری ہے۔ دھرنے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے ٹیلی فونک خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ خون جما دینے والی اس سردی میں بلتستان کے غیور عوام کا دھرنا لائق صد آفریں ہے اور آپکا یہ جذبہ رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غیور فرزندان لواحقین شہداء کے مطالبات منظور ہونے تک دھرنا جاری رکھیں گے۔ آج کراچی سے کوئٹہ اور پاراچنار سے گلگت بلتستان تک دھرنے نے ثابت کر دیا کہ ملت جاگ گئی ہے، اب حکمرانوں کو دہشتگردوں کی پشت پناہی کرنے نہیں دیں گے۔ پاکستان کے غیور شیعہ اور سنی ملکر دہشت گردوں کو پاکستان میں مزید تباہی پھیلانے نہیں دیں گے۔ اس ملک کے غیور بیٹے ملک کی استحکام کے لیے سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔  انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر سکیورٹی فورسز پر دہشتگرد حملہ کرتے ہیں تو چیف آف آرمی اسٹاف دہشتگردوں کیخلاف جیٹ جہازوں سے حملہ کرتے ہے لیکن اگر وہی دہشتگرد پاکستان کی مظلوم عوام پر حملہ کرے، تو وہ دہشتگردوں کیساتھ چپ سادھ لیتے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 344302
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش