0
Thursday 23 Jan 2014 22:47

دریا خان اور بھکر کے بعد سرگودہا میں ایم ڈبلیو ایم کیخلاف چھاپوں کا سلسلہ جاری

دریا خان اور بھکر کے بعد سرگودہا میں ایم ڈبلیو ایم کیخلاف چھاپوں کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ اہلسنت والجماعت (کالعدم سپاہ صحابہ) کے صوبائی راہنماء پر قاتلانہ حملے کے الزام میں مجلس وحدت مسلمین سرگودہا کے کارکنوں سمیت دس اہل تشیع کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں وحدت یوتھ ونگ کے ضلعی انچارج اعجاز حسین، گل امیر حیدر اور سرفراز حسینی کے علاوہ ایم ڈبلیو ایم ضلع سرگودہا کے دفتر کا ایک گارڈ شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرگودہا میں پولیس نے کالعدم سپاہ صحابہ کے دباو میں دس بے گناہ اہل تشیع کیخلاف ایف آئی آر درج کی ہے، اس سلسلہ میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں سمیت اہل تشیع سے تعلق رکھنے والے کئی افراد کے گھروں پر پولیس نے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں اور متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی رہنماوں نے دریا خان کے بعد سرگودہا میں پولیس کی طرف چھاپوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کی جانبدارانہ کارروائی کی سخت مذمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 344306
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش