0
Wednesday 12 Feb 2014 01:38

ڈی آئی خان، دہشتگردوں کیخلاف گرینڈ آپریشن مکمل، 7دہشتگرد گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

ڈی آئی خان، دہشتگردوں کیخلاف گرینڈ آپریشن مکمل، 7دہشتگرد گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان اور لکی مروت پولیس کا دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ گرینڈ آپریشن پایہ تکمیل کو پہنچ گیا۔ دو روز قبل ڈی آئی جی عبدالغفور خان آفریدی کی قیادت میں پولیس نے اشتہاری مجرموں اور دہشت گردوں کے خلاف علاقہ پنیالہ کے قریبی پہاڑی سلسلہ میں گرینڈ آپریشن شروع کیا تھا۔ آپریشن میں دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ آپریشن کے دوران انتہائی خطرناک اشتہاری ملزم عبدالرحمن عرف رحمانی اپنے دو ساتھیوں سمیت مارا گیا جبکہ ایلیٹ فورس کے اہلکار نجیب اللہ شہید اور پاک فوج کے لیفٹیننٹ محمد اظہر شدید زخمی ہوگئے تھے۔ گرینڈ آپریشن میں کڑی خیسور، نواب، بند کورائی اور یارک پولیس نے حصہ لیا۔ آپریشن کی تکمیل پر ایس ایچ او نواب پرویز شاہ کی مدعیت میں نواب پولیس نے محمد خان عرف مخمدی، عنایت اللہ پسران محمد زمان سکنہ وانڈہ کوتریان حال پشین غرکٹہ خیل، سلیم، کبیر، شبیر پسران سکندر سکنہ وانڈہ علی، یوسف، ظاہر شاہ، یعقوب، ثناءاللہ پسران نوشیروان سکنہ کٹہ خیل، سیف الرحمن سکنہ رحمانی خیل، نعمان سکنہ پنیالہ، کیخلاف قتل، اقدام قتل، دہشت گردی، اغواء برائے تاوان اور دیگر کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں۔ آپریشن کے دوران ملزم عبدالرحمن کے قبضہ سے آر پی جی سیون، جبکہ کوٹھہ کے رہائشی اشتہاری محمد خان سے چھ ہینڈ گرنیڈز، ڈیٹونیٹر اور دیگر خطرناک اسلحہ برآمد ہوا۔
خبر کا کوڈ : 350702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش