0
Monday 10 Feb 2014 01:03

ڈی آئی خان، پولیس کا اشتہاری مجرموں اور دہشتگردوں کیخلاف گرینڈ آپریشن

ڈی آئی خان، پولیس کا اشتہاری مجرموں اور دہشتگردوں کیخلاف گرینڈ آپریشن
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان سے 60 کلومیٹر دور پنیالہ تھانے کی حدود میں واقع رحمانی خیل کے پہاڑی سلسلے میں مجرمان اشتہاری زمانی گروپ نے علاقے میں عرصہ دراز سے دہشت پھیلا رکھی تھی۔ درجنوں مرتبہ ان کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن بھی کئے گئے، مگر پہاڑی سلسلوں میں روپوش ہوجانیکی وجہ سے اس گروپ کیخلاف موثر کارروائی نہ ہوسکی۔ ڈی آئی جی ڈیرہ عبدالغفور آفریدی نے ڈیرہ پولیس کی 16 موبائل گاڑیوں اور ایک پولیس ٹرک کے ہمراہ ڈیرہ کی حدود کے پہاڑی سلسلوں میں آپریشن کا آغاز کیا، جبکہ دوسری جانب ڈی پی او لکی مروت اسماعیل کھاڑک نے بھی ان کی مخالف سمت میں گروپ کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔ پولیس میں ایلیٹ فورس کے علاوہ اے ایس پی صادق حسین بلوچ اور مختلف سرکلز کے ڈی ایس پی اور تمام تھانوں کے ایس ایچ او بھی تھے اور دوسری جانب ڈی پی او لکی مروت کی قیادت میں بھی تمام اعلٰی افسران اس آپریشن میں حصہ لے رہے تھے۔ 

ذرائع کے مطابق خطرناک اشتہاری ملزمان نے اے ایس پی صادق حسین بلوچ کو پولیس پارٹی کے ہمراہ دیکھ کر ان پر فائرنگ کر دی، جس پر پولیس نے بکتر بند گاڑیاں اور راکٹ لانچرز کا دہشتگردوں کیخلاف استعمال کیا۔ مجرمان اشتہاریوں میں وزیرستان کے دہشتگرد اور ڈیرہ جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں اور زمانی گروپ کے افراد کی موجودگی کی بھی اطلاعات تھیں۔ پولیس کو دیکھتے ہی مجرمان نے راکٹ لانچر فائر کئے، اور مسلسل فائرنگ شروع کردی، تاہم ڈی آئی جی کی قیادت میں بھی پولیس نفری نے جوابی کارروائی کی۔ جس کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کا جوان نجیب اللہ جاں بحق ہوگیا، جبکہ اس آپریشن میں اشتہاری گروپ زمانی کے دو اہم کارندے جو سگے بھائی تھے۔ عنایت اللہ اور عبدالرحمن موقع پر ہلاک ہوگئے۔ ایک اشتہاری رحمان اور ایک خاتون زخمی ہوئی۔ ڈی آئی جی ڈیرہ نے مجرموں کے پہاڑوں پر موجود ٹھکانوں کو مسمار کرنے کیلئے لائن پولیس میں موجود تمام بھاری ہتھیار اور مزید نفری بھی طلب کرلی ہے۔
خبر کا کوڈ : 350021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش