0
Thursday 13 Feb 2014 16:17

امام خمینیؒ جیسا کردار ہی ظلم سے نجات دِلا سکتا ہے، آئی ایس او پشاور

امام خمینیؒ جیسا کردار ہی ظلم سے نجات دِلا سکتا ہے، آئی ایس او پشاور
اسلام ٹائمز۔ 35 سال گزرنے کے باوجود انقلابِ اسلامی تمام عالمِ استکبار کو ان کی شکست کا پیغام دے رہا ہے۔ امامِ راحل امام خمینیؒ کی قیادت میں رونما ہونے والے انقلاب سے آج بھی پوری دنیا کے باشعور عوام اس کے فیوض و برکات سے فیضیاب ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، پشاور ڈویژن کے صدر ضمیر جعفری نے سالگرہ انقلابِ اسلامی ایران کے حوالے سے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ انقلابِ اسلامی ایران کی برکات کی وجہ سے لوگوں میں جذبہِ حریت اجاگر ہوا اور طاغوت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی ہمت پیدا ہوئی، انقلاب کے اثرات کسی خطے تک نہیں بلکہ پوری دنیا پر مرتب ہوئے۔ استعماری قوتوں نے اس انقلاب کے خلاف ہر ممکنہ کوششیں کیں، لیکن انقلاب وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہوتا گیا۔ انقلابِ اسلامی آج بھی تمام شیطانی قوتوں کے مقابلے میں لشکرِ خداوندی کی قیادت کر رہا ہے۔
آئی ایس او پشاور ڈویژن کے صدر کا کہنا تھا کہ حضرت امام خمینی کو اس دنیا سے پردہ کئے ہوئے دو عشرے گزر چکے ہیں، لیکن امام ؒ کے افکار و نظریات اب بھی پوری دنیا پر چھائے ہوئے ہیں اور دن بدن امامؒ کے افکار اور سیاسی نظریات کی حقیقت دنیا پر روشن ہو رہی ہے اور اُن کے جانشین حضرت آیت اللہ خامنہ ایؒ کا یہ فرمان ایک حقیقت بن کر سامنے آرہا ہے کہ ''امام خمینی ؒ ایک ہمیشہ زندہ رہنے والی حقیقت ہیں۔'' یہی وجہ ہے کہ ظالم اور جابر حکمرانوں کے ہاتھوں پسے ہوئے عوام آج بھی امام خمینیؒ کے منتظر ہیں کہ امام خمینیؒ جیسا کردار ہی اُنہیں ظلم سے نجات دِلا سکتا ہے، اور امام خمینیؒ کا انقلاب پوری امتِ مسلمہ کو عالمی دہشتگرد امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 351266
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش