0
Friday 14 Feb 2014 11:27

بلوچستان، مند سے ڈپٹی کمشنر کیچ اور اسسٹنٹ کمشنر تمپ اغواء

بلوچستان، مند سے ڈپٹی کمشنر کیچ اور اسسٹنٹ کمشنر تمپ اغواء

اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے مند سے نامعلوم مسلح افراد ڈپٹی کمشنر کیچ اور اسسٹنٹ کمشنر تمپ کو مسلح گارڈز کی حفاظت سے اغواء کرکے لے گئے۔ گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر کیچ عبدالحمید ابڑو اسسٹنٹ کمشنر تمپ حسین جان بلوچ اپنے مسلح گارڈز کے ہمراہ تربت سے تمپ جا رہے تھے کہ پاک ایران بارڈر کے علاقے میں مند کے پہاڑی سلسلے سے نامعلوم مسلح افراد اسلحہ کے زور پر مسلح گارڈز سے ڈپٹی کمشنر کیچ عبدالحمید ابڑو اور اسسٹنٹ کمشنر تمپ حسین جان بلوچ کو اغواء کرکے لئے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اغواء کار جاتے ہوئے مسلح گارڈز کو ساتھ لے گئے اور راستے میں انہیں چھوڑ دیا۔ جبکہ ان کا سرکاری اسلحہ اور ایمونیشن بھی لے گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر فورسز کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور علاقہ کی ناکہ بندی کرکے ان کی بازیابی کیلئے کوششیں شروع کردیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں افسران کو ہمسایہ ملک ایران انتظامیہ سے ہونے والے اجلاس سے واپسی پر تمپ کے عاجیان سے اغواء کیا گیا۔ واضح رہے کہ ضلع کیچ شورش زدہ علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔ وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا تعلق بھی اسی علاقے سے ہے۔ رات گئے تک فورسز دونوں افسران کی بازیابی کیلئے کوششیں کرتی رہیں۔

خبر کا کوڈ : 351489
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش