0
Monday 3 Mar 2014 22:08

اسلام آباد میں ہونیوالا خود کش حملہ حکومت کے نام نہاد مذاکراتی عمل کے منہ پر طمانچہ ہے، میجر اقبال چغتائی

اسلام آباد میں ہونیوالا خود کش حملہ حکومت کے نام نہاد مذاکراتی عمل کے منہ پر طمانچہ ہے، میجر اقبال چغتائی
اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن ضلع ملتان کے امیر میجر محمد اقبال چغتائی، میڈیا کوارڈینیٹر رائو محمد عارف رضوی، ناظم ممتاز نون، یاسر ارشاد، مصباح اسحاق، غلام رسول غازی، حاجی خلیل آہیر، مہر فدا حسین اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونیوالا خودکش حملہ جس میں ایک معزز جج سمیت کئی افراد شہید ہوئے حکومت کے نام نہاد مذاکراتی عمل کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے۔ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ موجودہ حکومت نے جب سے مذاکرات کا ڈرامہ شروع کیا ہے اس کی ساری توجہ اس بات پر ہے کہ مذاکرات کی کامیابی سے ہی ملک میں امن قائم ہوجائے گا اور اسی آسرے پر عوام کی حفاظت کی ذمہ داری سے بھی بری الذمہ ہو گئی ہے مگر وہ یہ بات بھول گئی ہے کہ دہشت گرد نہ آئین پاکستان کو تسلیم کرتے ہیں اور نہ ہی حکومتی رٹ کو وہ ریاست اور آئین پاکستان کے باغی ہیں اور ان کو معصوم عوام کا خون سے کھیلنے کی عادت پڑ چکی ہے۔ بے رحم آپریشن کے زریعے سے ان وحشی درندوں کو ختم کرنے سے ہی امن قائم ہوگا ورنہ یہ دہشت گرد مذاکرات کے نام پر اسی طرح عوام کو دھوکے میں رکھ کر ان کے خون سے ہولی کھیلتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسلام آباد میں ہونیوالی وحشیانہ کاروائی کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ معصوم عوام کے قاتلوں سے مذاکرات کی بجائے ان کے خلاف آپریشن کیا جائے اور ان کو عبرت ناک انجام تک پہنچایا جائے جس کے وہ مستحق ہیں۔
خبر کا کوڈ : 357566
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش