0
Monday 3 Mar 2014 17:21

وزیر داخلہ کا اسلام آباد محفوظ ہونے کا دعویٰ کہاں گیا، خورشاہ

وزیر داخلہ کا اسلام آباد محفوظ ہونے کا دعویٰ کہاں گیا، خورشاہ
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کہ دہشتگرد اتنے طاقتور ہو چکے کہ وفاقی دارالحکومت بھی ان سے محفوظ نہیں، قوم کو حقائق بتائے جائیں کہ مذاکرات کے نام پر پردے کے پیچھے کیا ہورہا ہے۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ ایف ایٹ کچہری میں ہونے والے خودکش حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا جنگ بندی کرنے والوں کا اس دہشتگردی سے لاتعلقی کا اظہار کافی ہے؟، وزیر داخلہ کا اسلام آباد محفوظ ہونے کا دعویٰ کہاں گیا ؟۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد اتنے طاقتور ہو چکے کہ وفاقی دارالحکومت بھی ان سے محفوظ نہیں۔
خبر کا کوڈ : 357417
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش