0
Tuesday 11 Mar 2014 00:18

علمائے کرام دہشتگرد طالبان سے مذاکرات کو قرآن و حدیث کے منافی قرار دے چکے ہیں، ثروت اعجاز قادری

علمائے کرام دہشتگرد طالبان سے مذاکرات کو قرآن و حدیث کے منافی قرار دے چکے ہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکمران دہشتگردی کے خاتمے میں ناکام ہوچکے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ طالبان کی صفائی کے بجائے یہ بتائیں ملک کے آئین کو تسلیم نہ کرنا، ملک کے قومی حساس اداروں معصوم شہریوں کو بم دھماکے کرکے نشانہ بنانا پاکستان کے خلاف عمل نہیں؟ یاد رکھا جائے دہشتگردوں کی سپورٹ یا حمایت کرنے والے بھی دہشتگردوں کی صف میں ہی آتے ہیں، ملک کی سلامتی داؤ پر لگی ہے چند مٹھی بھر دہشتگردوں کا صفایا کرنے کی بجائے مذاکرات کے نام پر عوام کو دہشتگردوں کے سپرد کیا جارہا ہے، ملک کے حکمرانوں نے دہشتگردوں کے خلاف آئین و قانون کو بالائے طاق رکھ کر خود ساختہ فیصلے کئے تو عوام حکمرانوں کو معاف نہیں کریگی، حکمران اللہ کے عذاب کو دعوت نہ دیں، علمائے کرام دہشتگرد طالبان سے مذاکرات کو قرآن و حدیث کے منافی قرار دے چکے ہیں، حکمران شریعت و ملک کے آئین کی روح کے عین مطابق فیصلے کریں، مٹھی بھر دہشتگردوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں، پاکستان بنایا تھا اور بچانے کیلئے بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، انسانیت کی خدمت اور انسانوں کی جان کا تحفظ دین اسلام کا فلسفہ ہے، مٹھی بھر دہشتگرد دین اسلام کے تشخص کو شدت پسندی اور قتل و غارتگری کے ذریعے خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہل سنت پر لانڈھی کورنگی سے آئے ہوئے علماء کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ تھر میں قحط سالی اور معصوم بچوں کی اموات کی ذمہ دار حکومت ہے، تھر کی قحط سالی کو قدرتی آفت قرار دیکر حکمران حقائق پر پردہ ڈال رہے ہیں، بروقت تھر کے عوام میں ریلف فراہم کیا جاتا تو حالات اتنے افسوسناک نہ ہوتے، ابھی تک ہنگامی بنیادوں پر حکومتی سطح پر تھر کے متاثرین کو امدا نہ ملنا اور اسپتالوں میں معصوم بیمار بچوں کی گنجائش کا نہ ہونا حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، بھوک و افلاس کے باعث اموات میں اضافہ ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت امدادی کاروائیوں کو شہروں تک محدود رکھنے کی بجائے گاؤں دیہاتوں تک امدا د کی فراہمی کو یقینی بنائے۔
خبر کا کوڈ : 360188
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش