0
Tuesday 11 Mar 2014 19:45

خیبر پختونخوامیں 2 ماہ میں 2000 سے زیادہ اشتہاری گرفتارہو ئے

خیبر پختونخوامیں 2 ماہ میں 2000 سے زیادہ اشتہاری گرفتارہو ئے
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پولیس نے دو ماہ کے دوران دو ہزار سے زیادہ اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا، لیکن اب بھی 32 ہزار کے قریب اشتہاری پولیس کے ہاتھ نہیں لگ سکے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس کو سال2013 کے اختتام پر 29ہزار966 اشتہاری ملزمان مطلوب تھے۔سال 2014 کے ابتدائی دو مہینوں کے اندر 2 ہزار سے زیادہ اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیاگیا۔ جبکہ 65 سیذیادہ پولیس مقابلوں اور آپریشنز میں مارے گئے۔ دو ماہ کے دوران ساڑھے تین ہزار سے زیادہ نئے اشتہاری سامنے آئے ہیں، جس کے بعد اب مفرور اشتہاریوں کی تعداد 32 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے، جن کی گرفتاری کیلئے روزانہ کی بنیادوں پر صوبے بھر میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کئے جارہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 360525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش