0
Thursday 13 Mar 2014 09:58

2013 میں کوئی پاکستانی ڈرون حملوں میں ہلاک نہیں ہوا، اقوام متحدہ

2013  میں کوئی پاکستانی ڈرون حملوں میں ہلاک نہیں ہوا، اقوام متحدہ
اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں انسانی حقوق کے احترام پر گہری نظر رکھنے والے اقوام متحدہ سے منسلک ایمرسن کے مطابق 2013 میں 27 ڈرون حملے ریکارڈ ہوئے، جو 2010 میں 128 تک پہنچ چکے تھے۔ انکا کہنا تھا کہ سب سے قابل ذکر بات یہ ہے کہ پچھلے نو سالوں میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ 2013 میں پاکستان کے قبائلی علاقوں میں کوئی شہری ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

خیال رہے کہ افغان سرحد سے ملحقہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں فوج طالبان کے خلاف لڑ رہی ہے جبکہ امریکا القاعدہ کے شدت پسندوں کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرون حملے کرتا رہا ہے۔ جینیوا میں بات کرتے ہوئے ایمرسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مقابلے میں افغانستان اور یمن میں ڈرون حملوں کے حوالےسے صورتحال کہیں زیادہ مایوس کن ہے۔ انہوں نے افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2013-2012 کے درمیان ڈرون حملوں میں شہری ہلاکتوں میں تین گنا تک اضافہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال 45 افغان شہری ڈرون حملوں میں ہلاک ہوئے۔ انکے مطابق اسی طرح یمن میں صورتحال تشویش کا باعث ہے۔ وہاں مسلح ڈرون حملوں کی تعداد میں شدت آئی ہے، بالخصوص 2013 کے آخری چند مہینوں میں۔

یاد رہے کہ پچھلے دسمبر یمن میں ایک شادی کی تقریب میں جانے والے قافلہ پر ڈرون حملے میں کم از کم بارہ ہلاکتوں کی اطلاعات ملی تھیں۔ 
خبر کا کوڈ : 361132
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش