0
Friday 14 Mar 2014 00:03

امریکہ کی سامراجی پالیسیوں کی وجہ سے انسانیت کا خون بہہ رہا ہے، علامہ ریاض شاہ

امریکہ کی سامراجی پالیسیوں کی وجہ سے انسانیت کا خون بہہ رہا ہے، علامہ ریاض شاہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرے۔ نظامِ مصطفی کا نفاذ ہی ملکی مسائل کا حقیقی حل ہے۔ امریکی مفادات کی جنگ میں پاکستان 110ارب ڈالر کا نقصان برداشت کر چکا ہے۔ عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف نہیں کیا جا رہا۔ امریکہ نے واحد سپر پاور بن جانے کے بعد دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف پالیسیاں تشکیل دی ہیں۔ امریکہ کی سامراجی پالیسیوں کی وجہ سے انسانیت کا خون بہہ رہا ہے۔ عالمی سازش کے تحت کراچی کے حالات خراب کیے جا رہے ہیں۔ کراچی میں جاری قتل و غارت عالمی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ کراچی میں بدامنی پھیلا کر پاکستان کو کمزور کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کا معاشی استحکام کراچی کے امن سے وابستہ ہے۔

لاہور میں کارکنوں کے ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی ناظم اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے کراچی سمیت پورے ملک میں پائیدار امن کا قیام ناگزیر ہے۔ حکومت ملک کو اسلحہ سے پاک کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اپنی صفوں کو مجرموں، قاتلوں اور قانون شکن عناصر سے پاک کریں۔ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ نہ ہونا المیہ ہے۔ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کے ساتھ ہے۔ انتہاپسندی اور دہشت گردی پاکستان کے لیے زہر قاتل ہے۔
خبر کا کوڈ : 361448
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش