0
Friday 14 Mar 2014 08:44

نواز شریف کی ذاتی ضمانت پر سعودی عرب نے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر دیئے ہیں، برطانوی میڈیا

نواز شریف کی ذاتی ضمانت پر سعودی عرب نے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر دیئے ہیں، برطانوی میڈیا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر دینے والے جس ملک کا نام چھپایا تھا، برطانوی میڈیا نے اسے ظاہر کر دیا ہے کہ یہ رقم گذشتہ ماہ سعودی عرب نے فراہم کی، جس کا مقصد پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، قرضوں کی ادائیگی اور توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبے شروع کرنے میں مدد کرنا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں پاکستانی حکام کے حوالے سے کہا گیا کہ سعودی عرب کی جانب سے ڈیڑھ ارب ڈالر کی فراہمی سے پاکستانی روپے کی قدر میں تیزی سے اضافہ ہوا اور ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی۔ ایک سینئر حکومتی عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ سعودی عرب نے یہ رقم وزیراعظم کی ذاتی ضمانت پر فراہم کی، تاہم اس عہدیدار نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ ایک دوسرے عہدیدار نے بتایا کہ سعودی عرب کی طرف سے فراہم کی جانے والی یہ رقم پاکستان ڈویلپمنٹ فنڈ کے اکائونٹ میں منتقل کی گئی، یہ فنڈ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جیسے دوست ملکوں سے امداد کے حصول کیلئے قائم کیا گیا ہے۔ عہدیدار نے کہا کہ مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا، جن میں سے اب تک ڈیڑھ ارب ڈالر فراہم کئے گئے ہیں۔ سعودی عرب کے مرکزی بینک کے گورنر نے اس حوالے سے تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔
خبر کا کوڈ : 361506
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش